اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Firing In Budgam بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ - مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس نے فائرنگ کی۔ بڈگام پولیس کے مطابق، "کورٹ کمپلیکس بڈگام کے قریب رات کے گشت کے دوران پولیس نے ایک کھڑی کار کو دیکھا اور اس کے اندر کچھ مشکوک سرگرمی دیکھی۔ جب وہ گاڑی کے قریب پہنچے تو لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور گشت کرنے والی ٹیم نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔''

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ
بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

By

Published : Jun 14, 2023, 11:03 PM IST

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

بڈگام (جموں و کشمیر):وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے بدھ کے روز امام باڑا علاقے کے قریب مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔ بڈگام پولیس کے مطابق، "کورٹ کمپلیکس بڈگام کے قریب رات کے گشت کے دوران پولیس نے ایک کھڑی کار کو دیکھا اور اس کے اندر کچھ مشکوک سرگرمی دیکھی۔ جب وہ گاڑی کے قریب پہنچے تو لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور گشت کرنے والی ٹیم نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔''

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "بعد میں یہ طے پایا کہ دونوں افراد نشے میں تھے۔ دونوں کو طبی قانونی کارروائیوں اور نوٹس لینے کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔" اس سے قبل ذرائع سے ملنے والی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر رپورٹ گیا تھا کہ ایک نجی کار میں سوار دو نامعلوم عسکریت پسندوں نے زیارت امام باڈہ کے قریب کھڑی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ تاہم، بعد میں پولیس نے باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے کے دوران ایک پرائیویٹ کار کو نقصان پہنچا ہے اور دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو عسکریت پسند نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bully Injured in Police Firing مرادآباد پولیس کی فائرنگ میں بدمعاش زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details