اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Commemoration Day بڈگام میں پولیس یادگاری دن منایا گیا

ضلع بڈگام میں پولیس یادگاری دن کی نسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف افسران نے شرکت کی۔ Budgam Police Commemoration Day

بڈگام میں پولیس یادگاری دن منایا گیا
بڈگام میں پولیس یادگاری دن منایا گیا

By

Published : Oct 25, 2022, 6:54 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے کولگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام میں منعقد کی گئی جس میں پولیس نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Police Commemoration Day Held at DPL Budgam

بڈگام میں پولیس یادگاری دن منایا گیا

تقریب میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم سمیت دیگر اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس، 43 بٹالین سی آر پی ایف، آئی آر پی 20 ویں بٹالین کی جانب سے پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ایس ایس پی بڈگام نے پریڈ کی سلامی لی۔Police Commemoration Day in Budgam

ایس ایس پی بڈگام نے پولیس یادگاری دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام پڑھ کر سنائے اور انہیں شاندان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایس ایس پی نے کہا : ’’ہم اپنے ان بہادر شہداء کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے اتحاد و سالمیت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘

مزید پڑھیں:Police Commemoration Day ڈوڈہ میں پولیس یادگاری دن منایا گیا

تقریب کے بعد پولیس اہلکاروں، تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں اور شہداء کے اہل خانہ نے گل باری تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details