بڈگام پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آرچھنددہامہ ماگام میں یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
بڈگام پولیس کے مطابق انہوں نے آرچھنددہامہ ماگام میں ریلوے کراسنگ کے نذدیک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران پولیس نے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیس پارٹی نے اسکی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو اس شخص نے بھاگنے کے بھرپور کوشش کی مگر پولیس اسے پکڑنے میں کامیاب رہی۔
تلاشی کے دوران اس شخص سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد اور دو الیکٹرانک ڈیٹونیٹرس ضبط کئے۔ گرفتار شدہ کی شناخت چیک ساری سنگھ پورہ پٹن کے دانش احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔