ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع بڈگام میں بھی گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کورونا کے معاملوں میں اضافے کے بعد بڈگام انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوط رکھنے کے لیے جگہ جگہ لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انتظامیہ لگاتار ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانہ عائد کر رہی ہے۔ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوط رکھنے کے لیے اور انہیں ذمہدار بنانے کے لئے بڈگام پولیس بھی انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہے۔
بڈگام پولیس نے ضلع کے کئی علاقوں میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی افراد پر جرمانہ عائد کیا۔ آج بھی بڈگام پولیس نے اس مہم کو برقرار رکھتے ہوئے تین سو سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔