بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ Police arrests a notorious drug peddler in Budgam
پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک ٹیم نے رضوی سٹاپ پر ناکہ چیکنگ میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا اور اسے روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے ایک تدبیر کے ساتھ انہیں جائے موقع پر ہی گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سے تلاشی کے دوران 10 گرام ہیروئن جیسی اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت حابل یاسین ڈار ولد محمد یاسین ڈار ساکن ٹارہامہ کنزر بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - بڈگام کی تازہ خبر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Budgam Contraband Substance Recovered
Etv Bharat
مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 128/2022 درج کیا گیا جو کہ این ڑی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔