جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوع مادہ کے علاوہ نقدی بھی برآمد کی ہے۔
پولیس سٹیشن ماگام کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مازہامہ گاؤں کے ایک رہائشی نے اپنے گھر میں نشہ آور اشیاء چھپا رکھی ہے اور وہ اس کا غیر قانونی طور پر کاروبار کرتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ماگام کی ایک ٹیم نے مزکورہ منشیات سمگلر کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تلاشی کے دوران 01 کلو 250 گرامز چرس جیسی اشیاء برآمد ہونے کے علاوہ 01 لاکھ اور انتیس ہزار روپے نقدی ایک لکڑی کی الماری سے جائے موقع پر برآمد کئے گئے۔