اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: دو منشیات فروش گرفتار - جاوید احمد بیگ

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائی لگاتار جاری ہے۔ بڈگام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آج دو افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Budgan
Budgan

By

Published : May 7, 2021, 3:28 PM IST

گرفتار شدہ افراد سے پولیس نے نشیلی اشیاء بھی بر آمد کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ وڈون چوک میں پولیس پارٹی نے ناکہ لگایا ہوا تھا اور اسی دوران انہوں نے ایک سینٹرو کار کو روکا جس میں یہ دونوں سفر کر رہے تھے۔

تلاشی کے دوران پولیس نے گاڑی سے ایک نوے گرام چرس اور دیگر نشیلی اشیاء بر آمد کی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے اور گاڑیوں کو بھی سیز کیا یے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت نصراللہ پورہ بڈگام کے جاوید احمد بیگ اور گلوانپورہ بڈگام کے مشتاق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


واضح رہے کہ سال 2021 کے آغاز سے ہی بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو تیز کیا ہے۔ اس مدت میں پولیس نے پچاس سے زائد افراد کو منشیات کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا کہ ان کی یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک کہ ضلع منشیات سے پاک نہ ہو۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details