اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - بڈگام الپرازولم کی 505 گولیاں ضبط

جموں و کشمیر پولیس نے بڈگام میں ایک منشیات فروش کو الپرازولم کی 505 گولیاں اور 2.39 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ police Arrested Drug Peddler in Budgam

Drug Peddler Arrested in Budgam:
Drug Peddler Arrested in Budgam:

By

Published : Sep 16, 2022, 10:23 AM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے چاڈورہ علاقے کے کل کدل پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن چاڈورہ نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسے رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler

پولیس بیان کے مطابق اُس شخص کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے الپرازولم کی 505 گولیاں اور 2.39 گرام ہیروئن- جسے پالی تھین میں چھپایا گیا تھا- بر آمد کر لیا گیا۔ بڈگام پولیس نے حراست میں لیے منشیات فروش کی شناخت نثار احمد راتھر عرف نزکالا ولد مشتاق احمد راتھر ساکنہ قیصر ملہ چاڈورہ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 160/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details