اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - بڈگام منشیات فروش گرفتار

بڈگام پولیس نے چھاپہ کے دوران ایک رہائشی مکان سے 170 کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد کرنے کے علاوہ 46 چاول کی بوریاں بھی برآمد کر لی ہیں، جنہیں  مبینہ طور بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا۔Budgam Police Arrested Drug peddler

Drug Peddler Arrested in Budgam: سرکاری چاول کی بلیک مارکیٹنگ، منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
Drug Peddler Arrested in Budgam: سرکاری چاول کی بلیک مارکیٹنگ، منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

By

Published : Aug 18, 2022, 1:21 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کے مکان سے چھاپہ کے دوران 170 کلو گرام پوست کا بھوسہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ منشیات فروش مبینہ طور پر سرکاری چاول کی کالا بازاری میں بھی ملوث تھا اور اس کے گھر سے بھاری مقدار میں چاول بر آمد کئے گئے ہیں۔Police Arrested Drug peddler in Budgam

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بیروہ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مقامی شخص اعجاز احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ محلہ ٹینگہ پورہ (رسو) نے غیر قانونی طور سرکاری چاول ذخیرہ کرکے اسے ایپل اور کمل نامی برینڈ چاول کے تھیلوں میں بھر کر کھلے عام مہنگے داموں پر فروخت کر رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اعجاز کے گھر میں پوست کا بھوسہ ذخیرہ کرنے سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی۔

بیروہ پولیس نے فوری طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایگزیکٹو مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) ناربل کی نگرانی میں اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسکے گھر کے صحن میں بنے ایک شیڈ سے مندرجہ ذیل اشیاء بر آمد کی گئیں۔

  1. 46 چاول کی بوریاں، سرکاری پیکنگ کے ساتھ۔ فی تھیلے کا وزن تقریباً 50 کلو گرام
  2. 18 نائلون کے تھیلے جن میں پوست کا بھوسہ بھرا ہوا تھا، جس کا کُل وزن 170 کلو گرام
  3. خالی نائلون کی تھیلیاں جن پر ایپل برانڈ اور کمل برانڈ تحریر ہے۔
  4. پورٹیبل الیکٹرک سیلائی مشین

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک لوڈ کیرئیر زیر رجسٹریشن نمبر JK01N-7325 کو راشن ڈیپوز سے سرکاری چاول لانے لے جانے، دوبارہ پیک کرکے فروخت کرنے کے لیے استعمال میں لایا جاتا تھا۔ پولیس نے لوڈ کیرئیر کو بھی سیز کر دیا جبکہ لوڈ کیرئیر سے رسید بک، سیل بُک، چیک بک، پاس بک وغیرہ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور فوڈ سیول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئرس سے اتنی مقدار میں چاول نکالنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details