اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - سماج میں منشیات کی لعنت

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بڈگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Budgam

Drug Peddler Arrested in Budgam
بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Oct 8, 2022, 10:23 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Budgam

بلاک آفس کھاگ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس تھانہ کھاگ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں روکا۔ پولیس کو دیکھ کر اس مذکورہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے بڑی حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ دوران پوچھ گچھ مذکورہ گرفتار شدہ شخص کی شناخت ظہور احمد بٹ ولد عبدالرحیم بٹ ساکن تقی بل (بیروہ) کے طور پر ہوئی اور اس کے قبضے سے 24 گرام نشہ آور ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئی۔

اس گرفتاری سے متعلق ایک ایف آئی آر زیر نمبر 58/2022 جو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن کھاگ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ وہیں دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مذکورہ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء ایک شخص جس کی شناخت غلام محمد نائیک (عرف عام۔برنگی) ولد مرحوم عبدالغنی نائیک ساکن ستہارن (کھاگ) سے خریدی تھی اور ساتھ ہی اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جن مذکورہ افراد سے میں نے ممنوعہ اشیاء خریدی ہے ان کے پاس مزید چرس جیسی ممنوعہ اشیاء بیچنے کے لیے گھر میں پڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Awantipora اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

اس مناسبت سے پولیس پارٹی (پی ایس کھاگ) نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ (اول کلاس) کھاگ کے ساتھ مل کر غلام محمد نائیک (عرف برنگی) کے گھر پر چھاپہ مار کر 15کلو گرام بھنگ کے پتے برآمد کیے جبکہ باپ بیٹا دونوں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دونوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details