بڈگام:کشمیر میں مقیم پی ایم پیکج ملازمین راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد آج 52 ویں روز بھی شیخ پورہ پنڈت کالونی میں احتجاجی دھرنے پر بھیٹے ہوئے ہیں۔ پی ایم پیکج ملازمین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کرے گی تو وہ ہڑتال ختم کر دیں گے اور اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔Pm Package Pandit Employees Protest
احتجاجی ملازمین نے کہا کہ اگر حکومت ایسا کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے تو ہمیں وہاں منتقل کر دیں جہاں پنڈت ملازمین کو جان کا خطرہ نہیں ہے۔ احتجاجی ملازمین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ احتجاج کو ختم کر سکے۔