بڈگام:پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کو عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاک کیے جانے کے بعد کشمیری پنڈت مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ Kashmiri Pandits’ Protest Continues جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے پنڈت کالونی، شیخ پورہ، بڈگام کا دورہ کرکے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے پنڈت کالونی کا دورہ کرکے راہل بھٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پسماندگان کی ڈھارس بندھانے کی ستائش کی۔ LG Visits Pandit Colony Budgam ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ جب تک انہیں کشمیر سے باہر کسی بھی ریاست یا دیگر مرکز کے زیر انتظام خطے میں ری لوکیٹ نہیں کیا جاتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔