اردو

urdu

By

Published : Apr 11, 2022, 9:14 PM IST

ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti Dept in Budgam: بڈگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے لوگوں نے آج محکمے جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکوہ محکمہ انہیں آلودہ پانی پینے پر مجبور کر رہا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے صاف پانی فراہم کرنے کی اپیل کی۔Protest Against Jal Shakti Dept in Budgam

people-of-budgam-held-protest-against-jal-shakti-department
بڈگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

بڈگام:بڈگام کے لوگوں نے آج محکمہ جل شکتی کے خلاف بڈگام میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے محکمے پر الزام لگایا کہ محکمہ انہیں کئی دہائیوں سے آلودہ پانی پینے پر مجبور کر رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو روز بروز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ آلودہ پانی پینے سے مقامی لوگ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ Protest Against Jal Shakti Dept in Budgam

بڈگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے آلودہ پانی کے سبب آج سرینگر بڈگام روڈ کو بلاک کردیا اور انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے بڈگام کے رہائشیوں کو پینے کے پانی کی اچھی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی۔ ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ کئی برسوں سے بڈگام میں کئی واٹر سپلائی اسکیمیں تعمیر کی گئی ہیں لیکن بڈگام قصبہ کتے لوگ اب بھی آلودہ پانی استعمال کر رہے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بڈگام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم فراہم کرے تاکہ لوگوں مختلف بیماریوں میں مبتلا نہ ہو۔ اور ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details