بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں منگل کو بیروہ علاقے میں ایک راہگیر کی اس وقت موت واقع ہو گئی ہے جب وہ ایک لوڈ کیرئیر کی زد میں آگیا۔اس حوالے سے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بیروہ (بڈگام) کے آری پاتھن گاؤں میں ایک لوڈ کیریئر جس کا رجسٹریشن نمبر (JK04C-8131) ہے نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں راہگیر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ مذکورہ راہگیر کو فوری طور پر زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ماگام لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
Pedestrian Dies In Kashmir بڈگام میں لوڈ کیریئر کی زد میں آکر راہگیر ہلاک - لوڈ کیریئر کی زد میں آکر راہ گیر ہلاک
بڈگام کے بیروہ علاقہ میں منگل کے روز ایک لوڈ کیریئر کی زد میں آکر ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت مومن احمد ڈار ولد محمد امین ڈار ساکن آری پاتھن کے طور پر ہوئی ہے۔
اس حادثے میں فوت شدہ شخص کی شناخت مومن احمد ڈار ولد محمد امین ڈار ساکن آری پاتھن کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے لوڈ کیرئیر ڈرائیور جس کی شناخت محمد لطیف شیخ ولد عبدالرشید ساکن کاؤسہ خالصہ کے طور پر ہوئی ہے کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص کے خلاف پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:Road Accident In Ramban رامبن میں سڑک حادثہ، 18 مسافر زخمی
بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔