اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں' - Hakeem Mohd Yaseen

پی ڈی ایف کے صدر حکیم محمد یاسین نے حکومت پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کی جائے۔

پی ڈی ایف کے صدر حکیم محمد یاسین
پی ڈی ایف کے صدر حکیم محمد یاسین

By

Published : Mar 17, 2021, 5:11 PM IST

Updated : Mar 17, 2021, 10:55 PM IST

حکیم محمد یاسین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کا انعقاد کروایا جائے، تاکہ سیاسی عمل کی بحالی ہو سکے اور لوگوں میں پائے جانے والے تعصب اور عدم اعتماد کو دور کیا جا سکے۔

پی ڈی ایف کے صدر حکیم محمد یاسین

حکیم محمد یاسین نے ان باتوں کا اظہار ضلع کے خان صاحب علاقے میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

اس اجلاس میں سینکٹروں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کو وسعت دینے اور کارکنان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکیم محمد یاسین نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ خطہ میں امن و سکون لانے کے لیے جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی و سماجی خواہشات کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کے نتیجے میں لوگوں میں پائے جانے والے غم و غصے کو دور کرنا ضروری ہے۔

حکیم یاسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت جموں و کشمیر میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر کوئی تعمیر ترقی نہیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ابھی بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسے اہم مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور عوام کے مابین پائی جانے والی دوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ مکمل طور پر اپنے آپ کو الگ محسوس کرتے ہیں کیونکہ انکی پریشانیوں کا ازالہ نہیں ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایف کے صدر نے کہا کہ جموں کشمیر میں موجود سیاسی بے یقینی کی وجہ اور بیوروکریسی کے مابین علیحدگی کی وجہ سے ترقی نہیں ہو رہی ہے۔

Last Updated : Mar 17, 2021, 10:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details