اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam district ضلع بڈگام میں پی سی پی جی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا - بڈگام نیوز ٹوڈے

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط و مستحکم رکھنے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس سے متعلق کچھ مسائل کا موقعے پر ہی ازالہ کیا گیا۔ مزید عوام کو یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق تمام مسائل اور شکایات کو جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Etv Bharatضلع بڈگام میں پی سی پی جی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا
Etv Bharatضلع بڈگام میں پی سی پی جی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 11:35 AM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس کا عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائے رکھنے کے لئے آج بڈگام پولیس کی جانب سے پنچایت گھر پرنیوا خانصاحب میں ایک پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین ملک نے کی، جس میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن خانصاحب انسپکٹر بہار احمد بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں نمبردار، چوکیدار، سرپنچ اور پنچ و علاقے کے مختلف معززین نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں پولیس سے متعلق مسائل اٹھائے، منشیات کی بدعت سمیت مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مختلف مسائل بھی اٹھائے، ان لوگوں نے چیرنگ آفیسرز سے اپیل کی کہ وہ ان کا فوری طور پر ازالہ کریں۔
چیئرنگ افسران نے ان کے جوابات دیتے ہوئے، پولیس سے متعلق کچھ مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا، مزید انہیں یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق تمام مسائل اور شکایات کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے بہتر اقدام کیا جائے گا۔ چیئرنگ افسران نے اجلاس میں شرکت کرنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے جلسوں میں شرکت کی تلقین کی۔
مزید پڑھیں:

پولیس نے ضلع بڈگام کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں، سماجی دشمن عناصر اور ملکی دشمنی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں، تاکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details