بڈگام:جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن موسوی کا پاسپورٹ حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کر دیا۔اس حوالے سے ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے آغا حسن کو مطلع کیا کہ ان کا پاسپورٹ پاسپورٹ ایکٹ 1967 کی دفعہ 10 (3XC) کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔
Aga syed Hassan Passport suspended معروف شیعہ عالم آغا سید حسن الموسوی کا پاسپورٹ معطل
حکام نے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن الموسوی کا پاسپورٹ "سکیورٹی وجوہات" کی بنا پر معطل کر دیا ہے۔
معروف شیعہ عالم آغا سید حسن الموسوی کا پاسپورٹ معطل
Published : Sep 23, 2023, 11:04 PM IST
وہیں شیعہ رہنما نے بتایا کہ انہیں یہ نوٹس ایک ماہ بعد موصول ہوا جب ریجنل پارسپورٹ آفسر نے ان کے پاسپورٹ کو معطل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی دورے کے شیڈول کے پیش نظر انہوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی، تاہم آج انہیں نوٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔