بڈگام: بڈگام پولیس نیندون پورہ میں معمول کے ناکے کی چیکنگ کر رہی تھی، جس دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا جو ایک نائیلون بیگ لے کر جا رہا تھا۔ مذکوہ شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس پارٹی نے پیشہ ورانہ طریقے سے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا۔
Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں ممنوعہ اشیاء کے ساتھ ایک شخص گرفتار - کشمیر میں منشیات کا کاروبار
معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بڈگام علاقہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے ۔منشیات فروش کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیا گیا ہے۔
Published : Oct 26, 2023, 8:52 PM IST
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت پرگت سنگھ ولد میگ سنگھ ساکن ڈوگری کے طور پر ہوئی ہے اور وہ اس وقت اینٹوں کے بھٹہ میں کام کر رہا ہے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے 6 کلو 300 گرام وزنی پوست کا بھوسا برآمد کیا، جس کے بعد پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کیا۔پولیس نے مذکوہ شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:Drug Addiction in Kashmir کشمیر میں منشیات کی لت وبائی شکل اختیار کرچکی ہے
بتادیں کہ امسال بڈگام میں اینٹوں کے بھٹوں میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور غیرقانونی شراب بنانے اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث پائے گئے اور انہیں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ضلع بڈگام میں اینٹ کے بھٹوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے اور ان بھٹوں میں سیکڑوں کی تعداد میں غیر مقامی مزدور کام کرتے ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں غیر مقامی مزدوروں کی وجہ سے یہاں کئی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔