اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں کووڈ-19 سے ایک شخص کی موت - JAMMU AND KASHMIR NEWS

کانہامہ کے غلام قادر میر ولد محمد سلطان میر کو 19 جون کو صورہ اسپتال کے میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر انہیں B/L CAP کی تکلیف لاحق ہوگئی۔

one more died due to coronavirus in budgam, toll mounts to 6
بڈگام میں کووڈ-19 سے ایک شخص کی موت

By

Published : Jun 21, 2020, 12:59 PM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کانہامہ میں کووڈ-19 وبا سے ایک شخص کی سکمز صورہ اسپتال میں موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق کانہامہ کے غلام قادر میر ولد محمد سلطان میر کو 19 جون کو صورہ اسپتال کے میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر انہیں B/L CAP کی تکلیف لاحق ہوئی۔ جس کے بعد اس کا کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے نمونہ لیا گیا اور جانچ کے لیے بھیجا گیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مزکورہ شخص کچھ ماہ پہلے ایک عمارت سے گر گیا تھا اور شدید زخمی ہوا تھا، بعد میں صحتیاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

بڈگام ضلع میں اب تک کووڈ-19 وبا کے انفیکشن سے 6 اموات واقع ہوئی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر میں کوروناوائرس وبا سے اب تک کل 82 افراد فوت ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details