سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے گڑ ساتھو کے مقامی باشندوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہیں زمین کی کھدائی کے دوران کچھ مجسمہ ملا ہے جس پر ضلع بڈگام کی پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر مجسمہ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسی مناسبت سے، محکمہ آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھر، جموں و کشمیر حکومت کے افسران کی ایک ٹیم کو ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں برآمد شدہ مجسمے کی جانچ کے لیے بلایا گیا۔Old sculptures found
جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ برآمد شدہ مجسمہ بھگوان وشنو کا ہے اور یہ تقریباً 9ویں صدی عیسوی (تقریباً 1200 سال پرانا) کا ہے۔ مجسمہ تین سروں والا ہے اور چار بازوں کے ساتھ اوپری دائیں ہاتھ پر کمل ہے، یہ مجسمہ گندھارا اور متھرا اسکول آف آرٹ کا مرکب ہے۔