وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی سکھ ناگ حلقے میں نو منتخب پنچوں، سرپنچوں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر روضیہ بانو کی صدارت میں بی ڈی او سکھ ناگ عرفان العاشق نے حلف دلایا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نو منتخب پنچ بلال احمد نے کہا کہ میں نے آج حلف اٹھایا ہے جس کے بعد اب مجھ پر یہ لازم ہوگیا ہے کہ میں لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتروں، لوگوں نے اس مرتبہ ہمیں تعمیر و ترقی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے، لہذا ہم اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کے کام کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
انھوں مزید کہا کہ ہمارے حلقے کے جو نو منتخب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ممبر ہیں وہ ایک خاتون ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، پہلی مرتبہ خواتین کو بھی آگے آنے کا موقع ملا اور ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے ساتھ ہم مل کر کام کریں گے۔