بڈگام: جمعرات کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پُر اسرار حالت میں غیر مقامی باشندے کی عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔ Non Locals Body found in Central kashmir’s Budgam اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے ایک پُل کے نیچے پُر اسرار حالت میں لاش دیکھنے کے بعد فوری طور چاڈورہ پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال پہنچایا۔
Non Locals Body found in Budgam: چاڈورہ، بڈگام میں غیر مقامی باشندے کی لاش برآمد - بڈگام غیر مقامی باشندے کی لاش
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو ایک غیر مقامی باشندے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ Body found in Budgam
![Non Locals Body found in Budgam: چاڈورہ، بڈگام میں غیر مقامی باشندے کی لاش برآمد Non Locals Body found in Central kashmir’s Budgam](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16016421-thumbnail-3x2-body-aspera.jpg)
Non Locals Body found in Central kashmir’s Budgam
چاڈورہ پولیس نے اس ضمن میں دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران برآمد ہوئی لاش کے غیر مقامی ہونے کا ثبوت ملا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مکمل تفتیش کے بعد ہی لاش کی شناخت ممکن ہو پائے گی۔ Non Locals body found in chadoora Budgam دریں اثناء، بڈگام کے میر گنڈ علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 28 سالہ نوجوان مبینہ طور محرم کا جھنڈا لگانے کے دوران برقی رو کے راست رابطے میں آکر فوت ہو گیا۔
- مزید پڑھیں:بڈگام :پانچ روز قبل غائب شخص کی لاش برآمد