بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ علاقے میں جمعہ کو ایک غیر مقامی خاتون کی لاش ان کے گھر سے پراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی شادی بیس روز قبل ہوئی تھی۔Non Local Woman Dies In Budgam
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 30 سالہ غیر مقامی خاتون مسلیمون اپنے شوہر کے گھر میں پراسرار حالت مردہ پائی گئی۔ متوفی کولکتہ کی رہائشی تھی اور بیس روز قبل ان کی شادی نصراللہ پورہ بڈگام کے غلام محمد بھٹ سے ہوئی تھی۔Bride died in Budgam