اردو

urdu

By

Published : Apr 8, 2021, 7:36 PM IST

ETV Bharat / state

شیعہ وقف بورڈ بن کر ہی رہے گا: درخشان اندرابی

بی جے پی لیڈر و وقف ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شیعہ وقف بورڈ بنانے کا عمل جاری ہے۔

ڈاکٹر درخشان اندرابی
ڈاکٹر درخشان اندرابی

جموں و کشمیر میں بی جے پی کی رہنما درخشان اندرابی نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ بنانے کے لیے پچیس فیصد اثاثوں کی درکار ہے۔ اس حوالے سے ابھی سروے کا عمل جاری ہے۔

ڈاکٹر درخشان اندرابی

درخشاں اندرابی نے کہا کہ جوں ہی ہمیں معلوم ہوگا کہ جموں و کشمیر میں پچیس فیصد شیعہ اثاثے ہیں تو کوئی بھی طاقت ہمیں شیعہ وقف بورڈ بنانے سے روک نہیں سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال تیرہ مارچ کو ہم نے ہی سرکار کو یہاں شیعہ وقف بورڈ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں شیعہ وقف بورڈ بنانے کے سرکار کے فیصلے کے بعد شیعہ علما اس فیصلے کے خلاف کھڑے ہوئے۔ شیعہ علما شیعہ وقف بورڈ بنانے کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آئے۔ علما نے سرکار کے اس فیصلے کو غیر شرعی بھی قرار دیا ہے۔ شیعہ علما نے مرکز کے فیصلے کے خلاف آزاد و خود مختار وقف بورڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

علمائے کرام نے کہا کہ ہماری شریعت ہمیں یہ اجازت نہیں دیتی ہے کہ اپنے اوقاف کو کسی بھی غیر مسلم کے ہاتھوں میں دیں۔ شیعہ علماء کرام کے ساتھ ساتھ شیعہ لیڈران نے بھی مرکز کے اس فیصلے کی تنقید کی ہے۔ این سی کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ نے بھی اس فیصلے کی کھلے عام مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ غیر شرعی عمل ہے اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details