بڈگام/ بارہمولہ: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی جارہی ہے۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ میں بھی مختلف جگہوں پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور ابھی تک یہ کارروائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں بارہمولہ کے قانل باغ علاقے میں این آئی اے کے ساتھ ہی سکیورٹی فورسز کی نفری بھی موجود ہیں۔ بارہمولہ کے مختلف مقامات پر اب بھی تلاشی کارروائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیرر فنڈنگ معاملے میں این آئی اے کارروائی کررہی ہے۔
NIA Raids Multiple Locations in JK جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام اور بارہمولہ سمیت مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپے ماری جاری ہے۔
این آئی اے کی جانب سے بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔ یہ کاروائی جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے خلاف کی جارہی ہے۔ اس دوران این آئی اے کی ٹیم کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ بڈگام کے دھارمنہ، جوالہ پورہ، نمتہال، ماگام ہشرو، ہانجورہ اور فالزھل میں چھاپہ ماری کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپہ ماری کی گئی تھی جن میں جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں، وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور جموں کے ضلع پونچھ کے مختلف مقامات شامل ہیں۔ بڈگام میں ایک نوجوان کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:NIA Raids Multiple Locations in JK کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے اور ایس آئی اے کے چھاپے