بڈگام: جموں و کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کے روز کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے درج کردہ ایک کیس کے سلسلے میں وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں کم از کم تین مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے ضلع بڈگام میں تین مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے فاروق احمد بھٹ ولد غلام حسن بھٹ کے گھر اور زبیر احمد ڈار ولد مرحوم عبدالحمید ڈار کے گھر کی تلاشی لی جو دونوں آری پاتھن کے رہنے والے تھے۔
NIA Raids Budgam بڈگام میں این آئی اے کے تین مقامات پر چھاپے - BUDGAM News
وادی کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے رواں مہینے کے شروعات میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے اور تلاشی بھی لی گئی تھی، ان چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
دوسری ٹیم نے ضلع کے اسی گاؤں میں علی محمد ڈار ولد غلام احمد ڈار کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور تلاشی کی۔ ایک اہلکار نے ان چھاپوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے ہی درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے رواں مہینے کے شروعات میں بھی ضلع کے مختلف مقامات پے چھاپے مارے گئے تھے اور تلاشی بھی لی گئی تھی، ان چھاپوں میں انہوں نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔
ایسے ہی وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں تھیں۔ اس دوران این آئی اے ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس اہلکار اور سی آر پی ایف سکیورٹی فورسز بھی موجود تھے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے علاوہ وادی کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) کی جانب سے بھی ٹیرر فنڈنگ اور مقدمات کے سلسلے میں اس سے پہلے کئی مرتبہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جاچکی ہے۔