مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ کے آروہ گاؤں میں نالہ سوکھ ناگ پر ایک پل کی تعمیر 2008 میں شروع کی گئی جو ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا تاہم جزوی طور پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن بنا دی گئی ہے، مگر ستم ظریفی یہ کہ پل کی جانب جانے والا راستہ انتہائی خستہ ہو چکا ہے جس پر سے گاڑیوںکا گزرنا محال ہے، جس کے نتیجے میں پل کی تعمیر کا مقامی آبادی کو کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ ’’محض نصف کلومیٹر خراب سڑک کے باعث پل کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔‘‘