بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلعبڈگام کے ریلوے اسٹیشن پر آج 1600 ہارس پاور کی نئی ٹرین سمارٹ انٹیرئیر کا افتتاح کیا۔ ریلوے نے اس ٹرین کو عیدالفطر کے موقع پر کشمیری عوام کے نام وقف کیا۔ اس ٹرین کا ڈیزائن نیا ہے۔
ٹرین کا افتتاح ریلوے عہدیدار آلوک بھٹ جو کہ بڈگام میں IRSME کے طور کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس ٹرین کو بڈگام ریلوے اسٹیشن سے بانہال تک ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔