اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بڈگام میں نیا ڈسٹرکٹ ہسپتال جلد ہی مکمل ہوجائے گا' - جموں و کشمیر

کشمیر کے ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسز نے کہا کہ بڈگام کے نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لیے ایک ماہ کے اندر تمام تر کاغذی کام مکمل ہو جائے گا۔

director of health services
director of health services

By

Published : Jun 28, 2021, 6:25 PM IST

ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسز (کشمیر) نے آغا سید یوسف میموریل ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈائلیسس یونٹ اور ہائی اینڈ پیڈئٹرک وارڈ کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے ہائی ڈپنڈنسی گائنیک بیڈس کا افتتاح کیاگیا۔

کشمیر کے ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسز

اس دوران ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسز مشتاق احمد راتھر کے علاوہ بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا اور ایم او ڈاکٹر تجمل حسین اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت اسپتال کے اعلٰی افسران موجود تھے۔

ضلع بڈگام کے لوگوں کا مطالبہ تھا کہ یہاں ڈائلیسس یونٹ کی سہولت ہونی چاہئے اسکے علاوہ کووڈ کی تیسری لہر جو بچوں کو زیادہ متاثر کرے گی اس کے لیے بھی ضلع اسپتال میں الگ وارڈ قائم کیا گیا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر مشتاق احمد نے کہا کہ 'ڈائلیسس سینٹر بننے سے اب لوگوں کو نجی ہسپتالوں یا دوسری جگہوں پر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وارڈ میں تمام تر سہولت فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'وادی کے دوسرے اضلاع میں یہ سہولت پہلے سے ہی موجود تھی لیکن بڈگام میں اب یہ سہولت مہیا کرائی گئی ہے جبکہ حاملہ خواتین کے لیے بھی وارڈ قائم کیا گیا ہے جسے حاملہ خواتین کو سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: All Party Meet: 'چار اگست 2019 کی جموں و کشمیر کی حیثیت بحال ہونی چاہیے'

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مزید کہا کہ بڈگام کے لوگوں کے لیے نیا ہسپتال بنانے کی سرگرمیاں جاری ہے اور ایک ماہ کے اندر اندر تمام تر کاغذی کارروائی پوری کر لی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جو نیا اسپتال بنے گا وہ سوپر اسپیشلٹی ہوگاجہاں پر جدید ٹیکنالوجی کی مشینیں دستیاب ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details