اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے جائزہ میٹنگ - etv bharaturdu

یوم آزادی کی تقریبات ضلع بڈگام کی ہر پنچایت میں منعقد کی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقد کی جائے گی۔

بڈگام: یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے جائزہ میٹنگ
بڈگام: یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے جائزہ میٹنگ

By

Published : Jul 30, 2021, 5:36 PM IST

ضلع بڈگام میں یوم آزادی کی تیاریوں کے لیے جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ کی صدارت ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کی۔

بڈگام: یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے جائزہ میٹنگ

میٹنگ میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت ضلع کے تمام ڈپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔
تقریب کہ جانکاری دیتے ہویے شہباز مرزا نے کہا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں تقریب کا آعاز شہنائی کے ساتھ شروع کیا جائے گا اسکے بعد ترنگا لہرایا جائےگا۔

چیف گیسٹ مارچ پاسٹ کی سلامی لے گا۔انہوں نے کہا کہ مارچ پاسٹ مین جموں کشمیر پولیس، آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈس، فائر اینڈ ایمرجنسی، این سی سی کے علاوہ اسکولی بچے بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ مارچ پاسٹ کے بعد کلچرل پروگرام منعقد ہونگے۔
میٹنگ میں ڈی سی نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ یوم آزادی کی تقریبات کو منعقد کرنے کے لیے تمام تر تیاریوں کو مکمل کیا جائے تاکہ تقاریب پر امن اور بہتر طریقے سے منعقد ہو۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ میں ناجائز تعمیرات کے خلاف ملازمین کا احتجاج

انہوں نے ہدایت دی کہ اسپورٹس اسٹیدیم میں پانی کے علاوہ پارکنگ، اور لوگوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ کا انتظام کیا جائے۔

وہیں محکمہ ہیلتھ کو ہدایت دی گئی کہ تقریب کی جگہ پر کووڈ سیمپلنگ کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف کو وہاں پر تعینات کیا جائے اور ایمبولینس بھی موجود ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details