نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور شیعہ لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’شریف آباد سے تعلق رکھنے والے دو عزاداروں نے بڈگام میں عاشورہ جلوس کے دوران جھنڈا لہرایا تھا جس پر ’مظلوم کشمیر‘ تحریر کیا ہو تھا۔ پولیس نے دونوں عزاداروں کو یو اے پی اے (UAPA) کے تحت گرفتار کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ مظلوم نہیں ہے۔‘‘
روح اللہ مہدی نے ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا: ’’پولیس گری کا یہ نمونہ دنیا کے سبھی جمہوری ممالک کو اپنانا چاہئے۔‘‘