بڈگام:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آری گام خانصاب میں کنونشن کا انعقاد کیا ۔ اس کنونشن میں پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور پارٹی کے کئی سینیئران لیڈران نے شرکت کی۔اس کنونشن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ حال ہی میں جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی اور اس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ وفد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تاخیر کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کرے گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں سے یہاں انتخابات منعقد نہیں کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2014 میں اسمبلی انتخابات کے بعد عوامی حکومت منتخب نہیں ہوئی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے وفد کا الیکشن کمیشن سے ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چناو الیکشن کمیشن آف انڈیا کرا سکتا ہے نہ کہ وزیر داخلہ یا وزیر اعظم۔عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کے عہدیداروں سے ملنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ سنجیدہ نہیں اور صرف عوام کو تکلیف میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت سے ملنا ایک فضول مشق ہےا۔