شیخ العالم ہال بڈگام میں منعقد تقریب میں حال ہی میں منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی، میونسپل کونسل بڈگام کے صدر، ضلع کے پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی ووٹرس ڈے کے منانے سے ہمیں ہر سال نئے ووٹرز کے پاس پہنچنے کا موقع ملتا ہے اور انہیں درج کر جمہوری سرگرمی کا حصہ بناتے ہیں۔
بڈگام: گیارہویں نیشنل ووٹرس ڈے پر تقریب کا اہتمام - ای ٹی وی بھارت کی خبر
جموں و کشمیر یوٹی کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع بڈگام میں بھی آج گیارہواں نیشنل ووٹرس ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں شیخ العالم ہال بڈگام میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک ووٹ کسی بھی حکومت کو بنانے کے لیے کافی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ان تمام افراد کو درج کیا جاتا ہے، جو اٹھارہ سال کی عمر کے ہو گئے ہیں۔ اس دوران شہباز مرزا نے تمام ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی ممبران، پنچوں، سرپنچوں اور نئے ووٹرز سے حلف اٹھایا کہ وہ کسی بھی جمہوری عمل میں ایمانداری کے ساتھ حصہ لیں گے۔
پروگرام میں سی ای او بڈگام اور کئی نامور اسکالروں نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں اے دی سی بڈگام، تحصیلدار کے علاوہ ضلع کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی موجود رہے۔