جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر ڈسٹرکٹ افسر آئی سی ڈی ایس کی جانب سے شیخ العالم ہال بڈگام میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
بڈگام: بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کے عنوان پر تقریب کا اہتمام پروگرام کا عنوان بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے بیٹیوں کے حقوق کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی۔ اس دوران مختلف ثقافتی پروگرام کے ذریعہ بھی بیٹیوں کی عزت اور انکے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کی گئی۔
پروگرام میں پڑھائی اور کھیل کے شعبے میں بہترین کارکردگی کرنے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے والی لڑکیوں نے کہا کہ والدین کے تعاون اور سپورٹ کے ساتھ ساتھ شوق اور جذبے کا بھی ہونا بے حد ضروری ہے۔
پروگرام کی قیادت اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر لون نے کی، اس دوران ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر فرحانہ اصغر کے علاوہ سی ای او بڈگام، بی ایم او بڈگام اور دیگر کئی اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔
لڑکیوں کی بہتری اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کئی اسکیمیں چلا رہی ہیں، وہیں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ بھی لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں متعدد اقدامات کر رہی ہے، وہیں گزشتہ سال کئی چائلڈ میریج کے کیسز سامنے آئے جس پر انتظامیہ نے اقدامات کیے اور ان لڑکیوں کو ریسکیو کرکے انہیں ریہیبلیٹیشن سینٹر میں رکھا گیا۔
قوم کی ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت اور مساوات پر خصوصی توجہ بے حد ضروری ہے۔تاہم اگر بیٹیاں آگے بڑھیں گی تو سماج بھی آگے بڑھےگا۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بیٹیوں کو بغیر کسی تفریق کے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔