بڈگام: وسطی کشمیرCentral Kashmirکے ناربل علاقے میں رابطہ سڑک کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔ Narbal Budgam Road Dilapidatedخستہ حال سڑک کے باعث مقامی باشندوں، راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندے پانی سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں، راہگیروں، طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’’انتظامیہ سے کئی بار سڑک کی تعمیر و مرمت کرنے کی گزارش کی تاہم انہوں نے اس حوالے سے کبھی بھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔‘‘ Narbal Link road in Budgam Dilapidatedمقامی باشندوں کے مطابق ایمرجنسی کے دوران مریضوں خاص کو اسپتال پہنچانے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔