بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘ 2.0 (MTMP) پروگرام کے تحت ضلع کی سبھی 6 میونسپل کمیٹیز میں عوامی وفود، پی آر آئی ممبران، اوقاف کمیری و تاجر انجموں کے ممبران سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ دیگر اضلاع و قصبہ جات کی طرح بڈگام کی مختلف کمیٹیز میں منعقد کیے گئے پروگرامز میں متعدد محکمہ جات نے اسٹالز قائم کیے تھے۔ اسٹالز پر تعینات ملازمین نے عوام کو یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیمز سے متعلق معلومات فراہم کی۔ My Town My Pride in Central Kashmir
میونسپل کمیٹی چاڈورہ میں ایچ آر سیکنڈری اسکول میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزیٹنگ آفیسر، الفت جبین، ایم ڈی، جے اینڈ کے ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کی۔ میونسپل کمیٹی خانصاحب میں منعقد پروگرام کی صدارت غلام رسول میر، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے کی۔ اسی طرح ماگام ٹاؤن میں سید قمر سجاد، ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹو کشمیر نے ٹاؤن ہال ماگام میں ایم ٹی ایم پی، جن ابھیان پروگرام کی صدارت کی۔ Kashmir My Town My Pride