اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں جلوسِ عزاء

عزادارانِ امام حسین کا کہنا ہے کہ وہ ماتمی جلوس اس لئے نکالتے ہیں تاکہ پیغام حسینی اور تعلیم حسینی دنیا بھرمیں عام ہو۔

بڈگام میں جلوس عزاء
بڈگام میں جلوس عزاء

By

Published : Aug 16, 2021, 12:10 PM IST

محرم الحرام کا آج چھٹا دن ہے اور آج سے بڈگام میں جلوس عزاء کا آغاز ہو چکا ہے۔ آج زوری گنڈ بڈگام سے جلوس عزاء آغاز ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین نے شرکت کی۔ عزادارن امام حسین نے ہاتھوں میں علم اٹھائے نوحہ خوانی و مرثیہ خوانی کرکے امام عالی مقام اور انکے رفقا کی قربانیوں کو یاد کرکے ماتم کیا۔

بڈگام میں جلوس عزاء

یہ جلوس عزاء مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ واضح رہے کہ ضلع بڈگام وادیٔ کشمیر میں شیعہ آبادی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہاں ہر سال چھ محرم الحرام کے بعد جلوس عزاء نکالا جاتا ہے۔

عزاداران امام حسین کا کہنا ہے کہ وہ ماتمی جلوس اس لئے نکالتے ہیں تاکہ پیغام حسینی اور تعلیم حسینی دنیا بھر میں عام ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حسین ظلم کے خلاف آواز تھی اور انہوں نے کربلا کے میدان میں انصاف اور عدل الٰہی کے لئے اپنے اہل و عیال کو اسلام کے نام پر قربان کردیا۔

مزید پڑھیں:سرینگر: تاریخی جلوسِ عزاء پر لگی پابندی ختم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کربلا ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ انصاف کے لئے اور دین الٰہی کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے اسلیے ہم یہ ماتمی جلوس نکالتے ہیں تاکہ ہم ہمیشہ دین الٰہی اور عدل انصاف کے لئے تیار رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details