اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Muharram Procession: یوم عاشورہ کے موقع پر بڈگام میں جلوس عزا

یوم عاشورہ پر ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں جلوس عزا نکالے گئے۔ جلوس میں شامل عزاداروں نے مرثیہ و نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Ashura Muharram Procession Budgam

یوم عاشوراء کے موقع پر بڈگام میں جلوس عزا برآمد
یوم عاشوراء کے موقع پر بڈگام میں جلوس عزا برآمد

By

Published : Aug 9, 2022, 3:12 PM IST

بڈگام:وادی کشمیر میں شہدائے کربلا کی یاد میں عَلم کے جلوس نکالے گئے۔ منگل کو 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر کے زڈی بل، حسن آباد کے علاوہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں جلوس عزا نکلے۔ شہداء کربلا کی یاد میں نکالے گئے جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ Mourners Carry Muharram procession in Budgamیاد رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شیعہ اکثریتی علاقوں میں مقامی سطح پر جلوس نکالنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی تاہم رواں برس بھی سرینگر کے آبی گزار علاقے سے زڈی بل تک جلوس عزا کی اجازت نہیں دی گئی۔

یوم عاشوراء کے موقع پر بڈگام میں جلوس عزا برآمد

شیعہ اکثریتی علاقہ بڈگام کے کئی علاقوں میں جلوس عزا نکلے جس میں شامل عزاداروں نے مرثیہ و نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Ashura Muharram Procession Budgamعزاداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے (آبی گزر تا زڈی بل) جلوس عزا پر پابندی عائد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

عزاداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا حقیقی پیغام عام کرنے کے لیے ہر سال شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ عزاداروں کے مطابق حق کا ساتھ دینا، باطل و ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی کربلا کا حقیقی درس ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Muharram Restrictions in Abi Guzar : یوم عاشورہ کے پیشں نظر آبی گزر میں بندشیں عائد

ABOUT THE AUTHOR

...view details