اردو

urdu

ETV Bharat / state

Narco Coordination Committee Meeting بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ منعقد

ضلع بڈگام میں ماہانہ نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی نے اراکین پر زور دیا کہ وہ ضلع میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے دی گئی ہدایات پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ Drug use in Budgam

بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ میں شامل لوگ
بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ میں شامل لوگ

By

Published : Dec 20, 2022, 9:51 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ماہانہ نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ضلع میں منشیات کے استعمال کے خلاف نامزد اراکین کی طرف سے کی گئی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے مختلف افسران نے متعلقہ محکموں کی طرف سے ضلع میں کی گئی تازہ ترین پیشرفت اور سرگرمیوں کو پیش کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ میڈیا کے مختلف ذرائع اور B2V4 پروگرامز اور مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ پروگرام کے دوران کی جانے والی پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کی گئی ہے جس کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ Monthly meeting of Narco Committee in Budgam

بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ منعقد

ڈی وائی ایس پی آپریشنز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس ایکٹ کے تحت مختلف کیسز درج کیے گئے ہیں اور بہت سے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف انسدادی حراست کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔ اے ڈی ایم نے جنگلات، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں جنگلی بھنگ کی جگہ مفید پودے لگانے کی تجویز لے کر آئیں۔ پولیس اور سب ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ پی آر آئیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے پوست تلف کرنے کی مشترکہ مشق کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Budgam Narco Coordination Meet : بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن اجلاس منعقد

اے ڈی سی نے محکمہ تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ وہ علاقے کے ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کی براہ راست نگرانی میں تمام ڈگری کالجوں، ہائر سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں طلباء کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے صحت کی جانچ بھی کریں۔ انہوں نے مشق کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈرگ کنٹرول رولز پر سختی سے عمل آوری کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں سے کہا کہ وہ سائیکو ٹراپک ادویات کی فروخت کے ریکارڈ کو لازمی طور پر برقرار رکھنے اور میڈیکل اسٹورز پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ اے ڈی سی نے اراکین پر زور دیا کہ وہ ضلع میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے دی گئی ہدایات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں ایس ڈی ایم چاڈورہ، ایس ڈی ایم بیروہ، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر بڈگام، ڈی وائی ایس پی آپریشن بڈگام، ڈی آئی او بڈگام اور ڈرگس انسپکٹرز اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details