جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی اور بلدیاتی انتخابات کے چلتے بی جے پی نے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مرکزی وزراء کو ریلیوں میں شرکت کے لیے بلایا ہے۔ اسی اثنا میں آج ضلع بڈگام میں بی جے پی نے ایک ریلی منعقد کی جس میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، ترن چگ اور شاہنواز حسین نے شرکت کی اور لوگوں سے خطاب کیا۔
کشمیر میں مودی جی کا کام بولتا ہے: انوراگ ٹھاکر - ddc election update
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج دوپہر دیر گئے بی جے پی نے جلسہ منعقد کیا جس میں پارٹی کارکنان و سینیئر لیڈران کے علاوہ مرکز سے آئے ہوئے اعلیٰ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
انوراگ ٹھاکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے اپنا من بنا لیا ہے کہ بی جے پی کو کامیاب بنانا ہے، یہاں نریندر مودی کا کام بولتا ہے، یہاں تعمیر و ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے لوگوں کو ہمیں ووٹ دے کر کامیاب بنانا ہے۔ یہ انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مودی جی کا سپنا ساکار ہو رہا ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات ہو رہے ہیں اور لوگ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
ریلی کے دوران ان تین اشخاص کے افرادِ خانہ بھی موجود تھے جن کو دہلی پولیس نے شکرپور دہلی علاقے سے گرفتار کیا اور ان کو عسکریت پسند قرار دیا۔ ان کے لواحقین نے انصاف کی مانگ کی اور ان کو جلدی رہا کرنے کی اپیل کی۔