اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shanti Yatra Reched Budgam مہاتما گاندھی شانتی یاترا بڈگام پہنچی - چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ

مہاتما گاندھی شانتی یاترا ضلع بڈگام پہنچی۔ سی ای او پلوامہ نے گاندھی مشال کو بڈگام سی ای او کے حوالے کیا ۔ Shanti Yatra Reched Budgam

مہاتما گاندھی شانتی یاترا بڈگام پہنچی
مہاتما گاندھی شانتی یاترا بڈگام پہنچی

By

Published : Sep 18, 2022, 7:24 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ضلع پلوامہ سے آئی ہوئی مہاتما گاندھی شانتی یاترا (امن مارچ) کو ضلع انتظامیہ بڈگام نے اس امن مارچ کو جاری رکھتے ہوئے 16 ستمبر 2022 کو گاندھی مشال کا استقبال کیا۔ MK Gandhi Shanti Yatra Reched Budgam

اس سلسلے میں گاؤں ماگرے پورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے گاندھی مشال کو سی ای او بڈگام مشتاق احمد قادری کے حوالے کیا۔ اس تقریب میں محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران بشمول پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور دونوں اضلاع کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ Gandhi Mashaal Handed Over to CEO Budgam

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام نے کہا کہ 2 اکتوبر تک جسے عدم تشدد کا عالمی دن قرار دیا جاتا ہے، امن، رواداری، افہام و تفہیم اور عدم تشدد کے کلچر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے ضلع بڈگام میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہاتما گاندھی کے پیغام کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اس اقدام کو اسکولوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا۔ کیونکہ طلباء نے یاترا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ MK Gandhi Shanti Yatra Reched Budgam, Gandhi Mashaal Handed Over to CEO Budgam

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج گیارہواں دن

ABOUT THE AUTHOR

...view details