وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تین سالہ بچی ’انم نالہ‘ میں ڈوب کر فوت ہو گئی۔
عین شاہدین کے مطابق بچی اپنے گھر واقع عالم بل، ناربل کے نزدیک کھیل رہی تھی جس دوران اس کا پیر پھسل کر وہ نالہ میں جا گری۔ نالہ گہرا ہونے اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ فوت ہو گئی۔