اردو

urdu

Mehbooba Mufti Visited Ambreen Bhat's Residence: محبوبہ مفتی نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کے گھر پہنچ کر خاندان کو پرسہ دیا

محبوبہ مفتی نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ ایک غیر انسانی فعل جیسا کہ امرین بھٹ اپنے خاندان کے لیے کما رہی تھی یہ کوئی گناہ نہیں وہ ایک شہید کی طرح ہے۔' Mehbooba mufti on ambreen bhat killing

By

Published : May 27, 2022, 2:32 PM IST

Published : May 27, 2022, 2:32 PM IST

محبوبہ مفتی نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ حملے کی مذمت کی
محبوبہ مفتی نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ حملے کی مذمت کی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج چاڈورہ کے علاقے ہشرو میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں گولی مار کر ہلاک ہونے والی امرین کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، ان کے ساتھ سابق وزیر غلام نبی لون ہنجورا محبوب بھی تھے۔ Mehbooba Mufti visited ambreen bhat's residence۔ انہوں نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ ایک غیر انسانی فعل جیسا کہ امرین بھٹ اپنے خاندان کے لیے کما رہی تھی یہ کوئی گناہ نہیں وہ ایک شہید کی طرح ہے۔ Mehbooba mufti on ambreen bhat killing

محبوبہ مفتی نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کے گھر کا دورہ کیا

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ امرین بھٹ کے گھر ایل جی ایڈمن کی طرف سے کسی نے بھی ان کے گھر والوں سے سے ملنے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ابرین ایک واحد کمانے والی تھی، اس نے اپنے کاموں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کی۔ امید ہے کہ حکومت اس کے حالات کو مدنظر رکھے گی اور مدد کرے گی۔'

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ ترین واقعے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہشرو چاڈورہ کی رہنے والی ایک خاتون کو ہلاک کردیا۔ امبرین بٹ نامی یہ خاتون مقامی طور ایک ٹیلی وژن ادکارہ کی حیثیت سے متعارف تھیں۔ حکام نے اس ہلاکت کیلئے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ امبرین کو عسکریت پسندوں نے گھر سے باہر بلایا اور گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہلاک کردیا۔ اس واقعے میں ان کا 10 سالہ رشتہ دار لڑکا بھی زخمی ہوا ہے۔ Kashmiri TV Actress killed in Budgam

یہ بھی پڑھیں :Mehbooba Mufti Targets BJP: ٹی وی اداکارہ کے قتل پر محبوبہ مفتی کا ردعمل


ABOUT THE AUTHOR

...view details