بڈگام میں ہاؤسنگ کالونی اومپورہ اور خانپورہ کے درمیان میں جو نرسری ہے اس کے حوالے سے آج ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں ڈویژنل فارسٹ افسر، وائلڈ لائف وارڈن اور ایس ایس پی بڈگام نے شرکت کی۔
میٹنگ میں یہ طے پایا گیا کہ جو نرسری میں گرے ہوئے درختوں کو بہت جلد وہاں سے نکالا جائے۔ اس حوالے سے محکمہ فارسٹ ایکولوجی کے کمشنر سکریٹری نے یقین دلایا کہ دو دنوں کے اندر اس حوالے سے آرڈر جاری کیا جائے گا۔
میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ ڈی ایف او اور پی پی ڈویژن بڈگام بہت جلد نرسری کی فینسنگ کو ٹھیک کرنے اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے ڈی پی آر داخل کریں گے اور ہائر انتظامیہ سے فنڈس طلب کریں گے۔