اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCORD Meeting Held: بڈگام میں منشیات مخالف سرگرمیوں سے متعلق میٹنگ منعقد

کانفرنس ہال بڈگام میں اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر کی جانب سے ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ اس میٹنگ میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ منعقد
میٹنگ منعقد

By

Published : Mar 21, 2023, 6:24 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی (NCORD) کی جانب سے کانفرنس ہال بڈگام میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایس ایس پی طاہر گیلانی، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، ایس ڈی ایم چاڈورہ، ایس ڈی ایم خان صاحب، تمام کالجز کے پرنسپلز، ڈی ایس ڈبلیو او، ڈی آئی او، شعبہ صحت کے نمائندے، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر سمیت دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔

اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر کی جانب سے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی،اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ضلع میں منشیات مخلاف سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے کہا کہ منشیات کی لت کی صورتحال سنگین اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش کو منشیات استعمال کرنے والے سے فوراً الگ کی ضرورت ہے،کیونکہ عام طور پر منشیات فروشوں سے رابطہ میں رہنے کے سبب نوجوان نسل منشیات کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔ ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ سماج سے اس لت کو روکنے کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ کو ترجیحی بنیادوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس میٹنگ میں مذکورہ محکمہ کے افسران کی طرف سے ضلع میں کی گئی تازہ ترین پیشرفت اور سرگرمیوں کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مختلف ذرائع سے بڑے پیمانے پر نوجوانوں میں پیدا کی گئی ہے اور منشیات کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے اقدامات کے ساتھ پروموشنل سرگرمیاں بھی انجام دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع میں اب تک مختلف دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور مختلف لائسنس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

اے ڈی ایم نے جنگلات، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں جنگلی بھنگ کی جگہ مفید پودوں کے سے متعلق تجویز لے کر آئیں۔

سب ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ پولیس اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور سب ڈویژن کی سطح پر ایک کمیٹی بنائیں جو پی آر آئیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے پوست تلف کرنے کی مشق کریں
اے ڈی سی نے محکمہ تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ وہ علاقے کے ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کی براہ راست نگرانی میں تمام ڈگری کالجوں، ہائر سیکنڈری اور ہائی سکولز میں طلباء کی بیداری اور صحت کا جائزہ لیں۔ ڈرگ کنٹرول سے متعلق وضع کردہ اصول و ضوابط پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنا یا جائے

آخر میں اے ڈی سی نے اراکین پر زور دیا کہ وہ ضلع میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے دی گئی ہدایات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس لت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details