بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) بڈگام ایس ایف حامد نے آج ضلع سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کی صدارت کی، جس میں بڈگام میں ممکن (MUMKIN) اور تیجسوینی (Tejaswini) خود روزگار اسکیمز کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے ابتدا میں نوڈل آفیسر مشن یوتھ (ڈی ڈی ایمپلائمنٹ) مشتاق احمد وانی نے دونوں اسکیموں کے پیش رفت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں گفت و شنید کی۔ ‘J&K Youth Derive Success From Mumkin Scheme’
میٹنگ کے دوران ضلع بڈگام کے ملازمت کے اہل مگر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے متعلق متعدد معاملات کو کمیٹی کے سامنے ممکن (MUMKIN) اور تیجسوینی اسکیم کے تحت منظوری کے لیے پیش کیاگیا،ڈی ڈی سی نے جائزہ لینے کے بعد MUMKIN اسکیم کے تحت 35 نئے کیسز اور تیجسوینی اسکیم کے تحت 18 کیسوں کو منظوری دی۔