اردو

urdu

ETV Bharat / state

مارکیٹ چیکنگ سکارڈ متحرک

ناجائز منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی اورغیر معیاری اشیاء خوردنی کی فروخت کا قلع قمع کرنے کے لئے وادی بھر میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کو متحرک کردیا گیا ہے۔

مارکیٹ چیکنگ

By

Published : May 9, 2019, 11:25 PM IST

چیکنگ سکارڈوں نے مختلف بازاروں میں درجنوں تاجروں اوردکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے اُن پر جرمانہ عائد کیا۔

حبہ کدل اور شہر سری نگر کے دیگر کئی علاقو ں میں خوراک، رسدات اور عوامی تقسیم کاری اورایل ایم ڈی پر مشتمل سکارڈ نے قصوروار دکانداروں سے 14000روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

بڈگام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹر بڈگام، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی اور ایل ایم ڈی کے ضلع آفیسران پر مشتمل سکارڈ نے قصورواردکانداروں پر 12000روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ چیکنگ ٹیم نے فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضوں اورتجاوزات کو ہٹاکر فٹ پاتھوں کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ادھر اے ڈی سی ہندوارہ کی نگرانی میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ نے قصوروار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اُن سے 3500 روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details