اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Slips Into Nallah, Dies: بڈگام میں راجوری کا شخص نالہ میں گرکر فوت - سطی کشمیر کے ضلع بڈگام

راجوری سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ شخص چاڈورہ علاقے کے حشرو میں نالہ شالی گنگا میں پھسلنے سے ہلاک ہو گیا۔Man Slips Into Nallah, Dies

بڈگام میں راجوری کا شخص نالہ میں پھسل کر فوت
بڈگام میں راجوری کا شخص نالہ میں پھسل کر فوت

By

Published : Jun 28, 2022, 7:33 AM IST

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں راجوری سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ شخص چاڈورہ علاقے کے حشرو میں نالہ شالی گنگا میں پھسلنے سے ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص حشرو گاؤں میں شالی گنگا کے کنارے ایک خیمہ لگا رہا تھا، جس دوران ان کا پیر پھسل گیا اور وہ نالے میں جاگرا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس شخص کی شناخت محمد یوسف ولد محمد سکھی ساکن راجوری کے بطورِ ہوئی ہے۔ Man Slips Into Nallah, Dies

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیر پھسل کر نالے میں گرنے کے بعد اس کو وہاں کوئی مدد کرنے والا نہیں تھا کیونکہ اسکے دوسرے ساتھی کام پے چلے گئے تھے۔ جوں ہی اس شخص کے ساتھی کام سے واپس آئے تو انہوں نے اپنے اسے موقع پر نہیں پایا اور اس کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد انہوں نے اس کی لاش کو نالہ میں پایا۔ انہوں نے اپنے ساتھی کی لاش کو نالہ سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی۔ ShaliGanga Nallah in Hushru village

بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر میت کو اپنی تحویل میں لے کر اس کو سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا جہاں پر ان کے طبی اور قانونی لوازمات پورہ کرنے کے بعد اس کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔body lying in the Nallah

ABOUT THE AUTHOR

...view details