بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کے روز اس وقت ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جب کسی بات کو لیکر دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ لڑائی نے اتنی خطرناک شکل اختیار کر لی کہ ایک شخص نے دوست پر حملہ کیا جس میں اس شخص کی موت واقع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق آج بڈگام کے ایک دیہات کاژواری بڈگام میں دو لوگوں کے درمیان کسی تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے نے اناً فاناً بدصورت شکل اختیار کرلی اور ایک شخص نے تیز دار ہتھیار سے دوسرے شخص پر حملہ کیا ۔ حملے میں دوسرا شخس شدید زخمی ہوا۔اگرچہ زخمی شخص کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم دوران علاج انہوں نے دم توڑ دیا۔
Scuffle In Budgam بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک
حکام کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کے روز دو افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس دوان ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔
جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت قیصر یوسف زرگر ولد محمد یوسف زرگر کے طور پر ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ پولیس نے حملے کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے یا نہیں۔ اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ حقائق کی تصدیق کے لیے ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے اور لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔
مزید پڑھیں:Youth Group Clash in Pulwama پلوامہ میں دو گروہ کے درمیان جھگڑا، دو نوجوان زخمی
وہیں تمام طبی اور قانونی کارروائی پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا جس کے بعد نم آنکھوں سے لاش کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پلوامہ میں دو نوجوان گروہوں کے درمیاں آپسی جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران نوجوانوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کیا۔ حملے میں دو نوجوان زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔