بڈگام:وسطی کشمیر کے چرار شریف علاقے میں دو بچوں کا والد اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔بتادیں کہ ایک ماہ کے دوران پانچ افراد اخروٹ کے درخت سے گر جانے کے باعث از جان ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چرار شریف میں چار روز قبل دو بچوں کا والد اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتار رہا تھا کہ وہ اس دوران درخت سے نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال منتقل کیا اور وہاں سے بعد ازاں اسے شفا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن چرار شریف کے بطور ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ایک ماہ کے دوران پانچ افراد اخروٹ اتارنے کے دوران درختوں سے گر کر از جان ہوئے ہیں۔